مصطفی آباد/للیانی کی خبریں محمد عمران سلفی سے 23/11/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری، عوامی حلقوں کی طرف سے بڑے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی اور اس کے نواحی دیہات میں شراب اور چرس کا دھندہ عرصہ داراز سے جاری ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہی کی طرف گامزن ہے، جو پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاگردگی پر سوالیہ نشان ہے، اہلیان مصطفی آباد نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل منشیات نوشی کے مکرہ دھندہ سے بچ سکے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ندیم شہید پارک کھنڈرات میں تبدیل، ڈی سی او قصور کا وعدہ بھی وفا نہ ہو سکا، اہلیان مصطفی آباد کی طرف سے شہدا کی یاد گاروں کو بحال کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق 1965کی جنگ میں کھیم کرن کے محاذ پر شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ندیم کی یاد میںندیم پارک بنائی گئی تھی جو فیروز پور روڈ ون وے بننے کے بعد بھی کئی سالوں سے ویرانے کا منظر پیش کر رہی ہے، جہاں پر نشیوں اور قبضہ مافیا نے ڈیرے جما رکھے ہیں، ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے 6ستمبر کو گنج شہدا پر پروگرام کے موقع پر شہدا کی یادگاروں کو بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تین ماہ گزرنے کے باوجود وفا نہیں ہو سکا، اہلیان مصطفی آباد ڈی سی او قصور سے اپنا وعدہ وفا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوبنیامین سے ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق نیواں تھہ مصطفی آبادکا رہائشی لاری اڈا مصطفی آباد کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126