نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاہ ے کہ پاکستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، حکومت اس سلسلے میں اہم اقدامات بھی کررہی ہے۔
میری خواہش ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ پرامن اور بہتر تعلقات رہیں تاہم بہتر تعلقات کیلیے لازمی ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول تیار کیا جائے، پاکستان کوبھی اپنی ذمے داری نبھانی چاہیے اورہرطرح کی انتہا پسندی کی سرگرمیوں کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہیے۔
معروف انگریزی اخبارہندوستان ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ جموں وکشمیر کیساتھ ملک کے امن وترقی کو سبوتاژکرنے کیلیے کئی عناصرسرگرم ہیں لیکن ایسے عناصرکوسختی کیساتھ کچلنے کی ضرورت ہے۔ مودی نے واضح کیاجب تک سرحدپار بھارت مخالف انتہاپسند سرگرمیاں ختم نہیں ہونگی تب تک بہتر تعلقات اور جامع مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔