نیویارک (جیوڈیسک) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ منظم ریاستی معاونت کے بغیر لشکر طیبہ جیسے گروپ افغانستان میں نہیں رہ سکتے۔
اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب آشوک مکھرجی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ بھارت افغانستان میں تعمیر نو کے اپنے مشن پر قائم رہے گا۔
افغانستان میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ فرقہ وارانہ فسادات نہیں بلکہ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔
لشکر طیبہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائیوں کے باوجود اگرچہ یہ گروپ افغان سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہیں تاہم یہ حقیقت ہے کہ افغانستان کے اندر اور اس کے ہمسایہ ممالک سے منظم ریاستی معاونت کے بغیر یہ گروپ ملک میں نہیں رہ سکتا۔
اقوام متحدہ کو بھی ان دہشت گرد گروپوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔