کیپ ٹاون (جیوڈیسک) این جی ٹیجنوبی افریقہا کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکے کسی بھی ٹی وی کو دیے جانے والے پہلے انٹرویو کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ نیلسن منڈیلا نے برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل انڈیپنڈنٹ ٹیلویژن نیوز (ITN) کو یہ انٹرویو مئی 1961 میں 42 سال کی عمر میں دیا تھا جب وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کسی خفیہ مقام پر روپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔
بعد ازاں اسی سال منڈیلا کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اپنی زندگی کے 27 سال اسیری میں گزارنے کے بعد بلآخر انہیں آزادی نصیب ہوئی۔ واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقی صدر منڈیلا آج کل شدید علیل ہیں اور کئی روز سے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل ہیں جس کے باعث ان سے جڑی ہر چھوٹی بڑی خبر، اشیا اور غیر معمولی قسم کی ویڈیوز کو بے پناہ اہمیت دی جا رہی ہے۔