نیلسن منڈیلا کی وفات نے دنیا کو سوگوار کردیا ہے: عمران چنگیزی
Posted on December 8, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسانی حقوق کی تاریخ میں نیلسن منڈیلا کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے دنیا میں امن و مساوات کے قیام کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں دور جدید میں اس کی مثال و نظیر نہیں ملتی ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا¶نڈیشن کے چیئرمین و نیشنل پیس کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی انسانی حقوق ونگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری عمران چنگیزی نے نیلسن منڈیلا کی وفات پر تعزیتی بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نیلسن منڈیلا جیسی شخصیات دنیا میں بہت کم پیدا ہوتی ہیں جو اپنی ذات میں ایک عہد کی طرح ہوتی ہیں اور اپنی زندگی کو دنیا کے امن اور انسانوں کی فلاح و بقا کیلئے وقف کر کے صعوبتوں اورمصیبتوں کو اپنا مقدر کرلیتی ہیں لیکن نہ تو اپنے عزم سے پیچھے ہٹتی ہیں اور نہ ان کا حوصلہ ٹوٹتا ہے اور ایسی ہی شخصیات دنیا میں انقلاب لایا کرتی ہیں۔
عمران چنگیزی نے مزید کہا کہ جبر اورنا انصافی کیخلاف غیر متزلزل عزم اور جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کی وفات نے دنیا کو سوگوار کردیا ہے ۔ اس مقدس مقصد سے ان کی بے لوث لگن دنیاکو ہمیشہ اس مقصد سے وفادار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com