جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی میت کو اسپتال سے سرکاری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیلسن منڈیلا کی میت تین روز تک مختلف سرکاری عمارتوں میں رکھی جائے گی تا کہ لوگ ان کا آخری دیدار کر سکیں۔
اس دوران شہریوں کی بڑی تعداد اپنے ہیرو سے عقیدت کا اظہار کر نے کے لئے جمع ہو گی۔ نسلی تعصب کے خلاف جدوجہد سے تاریخ پر ان مٹ نقوش چھوڑنے والے نیلسن منڈیلا کی تدفین اتوار کو ان کے آبائی گاوں کونو میں کی جائے گی۔