نیلسن منڈیلا کو امتیازی سلوک اور نسلی امتیاز کے خلاف ایک آواز کے طور پر یاد رکھا جائیگا

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے افریقہ کے معروف رہنما نیلسن منڈیلا کے انتقال پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کو امتیازی سلوک اور نسلی امتیاز کے خلاف ایک آواز کے طور پر یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ منڈیلا افریقہ میں سامراجی ظلم و ستم سے پسی ہوئی عوام کے حقوق کی آواز تھے جنہوں نے قیدوبند کی طویل صعوبتیں سہیں لیکن ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی مظلوم اور پسے ہوئے طبقے کی خاطر جدوجہد میں گزاری۔ وہ معاشرتی ناانصافیوں اور نابرابری کے خلاف لڑتے رہے۔ دنیا انہیں ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھے گی۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کی عوام سمیت دنیا بھر میں ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے والوں سے نیلسن منڈیلا کی وفات پر تعزیت پیش کی۔