جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلا کے کسی بھی ٹی وی کو دیے جانے والے پہلے انٹرویو کی وڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔
نیلسن منڈیلا نے برطانیہ کے نجی ٹی وی چینل انڈیپنڈنٹ ٹیلویژن نیوز (ITN) کو یہ انٹرویو مئی 1961 میں 42 سال کی عمر میں دیا تھا جب وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے کسی خفیہ مقام پر روپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔
بعد ازاں اسی سال منڈیلا کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہوں نے اپنی زندگی کے 27 سال اسیری میں گزارنے کے بعد بلاآخر آزادی پائی۔
واضح رہے کہ سابق جنوبی افریقی صدر منڈیلا 5 دسمبر کو 95 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد اس جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے جن کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ادا کی جائینگی۔