نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

Nelson Mandela

Nelson Mandela

کیپ ٹاون (جیوڈیسک) عظیم جنوبی افریقی لیڈر نیلسن منڈیلا کو آج ان کے آبائی گاوں کونو میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ آخری رسومات میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے ساڑے 4 ہزار مہمان شریک ہوں گے جن کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کیپ ٹاون کے گرینڈ پریڈ میں مادیبا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔ اس موقع پر نیلسن منڈیلا کو موسیقی کے ذریعے بھی خراج عقیدت پیش کیا جاتا رہا۔ اس سے قبل نیلسن منڈیلا کی میت کو سی ون طیارے میں جنگی طیاروں کی نگرانی میں پریٹوریا سے کونو منتقل کیا گیا۔

جس کے بعد نیلسن منڈیلا کے تابوت کو پولیس اور ملٹری اہلکاروں کی سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے قافلے میں تدفین کی جگہ پہنچایا گیا۔ اس قافلے کے راستے میں کھڑے ہزاروں افراد مادیبا کو سلام پیش کرتے رہے۔