نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تیاریاں ان کے آبائی گاوں میں جاری

Nelson Mandela

Nelson Mandela

پریٹوریا (جیوڈیسک) عظیم جنوبی افریقی لیڈر نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تیاریاں ان کے آبائی گاوں میں جاری ہیں۔ جبکہ عوام کیلئے مادیبا کا آخری دیدار کرنے کا وقت بھی ختم ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کا 3 دن سے جاری آخری دیدار جمعہ کے روز ختم ہو گیا۔ جس کے بعد جنوبی افریقی پرچم میں لپٹے مادیبا کے تابوت کو پورے اعزاز کے ساتھ ملٹری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل اپنے عظیم لیڈر کا چہرہ دیکھنے کے لیے آخری روز ایک لاکھ افراد نے یونین بلڈنگ کا رخ کیا۔ شدید دھکم پیل کے باعث آدھے سے زائد افراد اپنے رہنما کا دیدار نہ کر سکے۔ نیلسن منڈیلا کی میت آج پریٹوریا سے ان کے آبائی گاوں کونو منتقل کی جائے گی جہاں آخری رسومات اتوار کو ہوں گی اسی سلسلے میں سینکڑوں پولیس اور آرمی کے اہلکاروں نے مادیبا کی تدفین کی ریہرسل کی ۔

پریٹوریا کی یونین بلڈنگ میں مادیبا کا مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔ لیکن ابھی نیلسن منڈیلا کے ہاتھوں اور چہرے کو چھپایا ہوا ہے۔ پیر کو جنوبی افریقی صدر جیکب زوما اس مجسمے کی رونمائی کریں گے۔

نیلسن منڈیلا کی زندگی اب آپ خاکوں کے ذریعے بھی پڑھ اور دیکھ پائیں گے۔ امریکا کی نجی کمپنی نے عظیم جنوبی افریقی لیڈر کی جدوجہد کو 32 صفحات پر مبنی کامک کتاب میں ڈھال دیا ہے۔ اس کتاب کا نام ٹریبیوٹ نیلسن منڈیلا رکھا گیا ہے۔