نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ادا کی جائیں گے

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) نسل پرستی کیخلاف جدوجہد کرنے والے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کی موت پر انہیں دنیا بھر میں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔ نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات 15 دسمبر کو ان کے آبائی گاوں Qunu میں ادا کی جائیں گی۔

جوہانسبرگ میں نیلسن منڈیلا کے گھر کے باہر افراد جمع ہیں اور انہیں عظیم رہنما کی کامیابی پر فخر ہے۔۔ ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کل سے یہاں جمع ہے اور دعائیہ گیت بھی گائے جا رہے ہیں۔

نیلسن منڈیلا کو پاکستان میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں متفقہ قرار دادیں منظور کی گئیں ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے پیش کی گئی قرار دادوں میں کہا گیا کہ نیلسن منڈیلا نے نہ صرف اپنے وطن بلکہ دنیا بھر میں محروم طبقے کو حقوق دلانے کے لیے جدوجہد کی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ واشنگٹن میں اہم عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا۔ جنوبی افریقا کے سفارت خانے کے باہر لوگوں نے منڈیلا کی یاد میں گلدستے رکھے۔

نیویارک اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کے آغاز سے قبل منڈیلا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بھارت میں مختلف دعائیہ تقاریب میں نیلسن منڈیلا کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ جنوبی چین میں افریقی کمیونٹیز سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے عظیم رہنما سے عقیدت کا اظہار کیا۔