نیلسن منڈیلا کی زندگی پر مبنی فلم منڈیلا: لانگ واک ٹو فریڈم کا پہلا مکمل ٹریلر

Film Mandela

Film Mandela

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹی جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکی زندگی پر بننے والی فلم منڈیلا: لانگ واک ٹو فریڈم کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ ہدایتکار جسٹن شیڈوک نے یہ بائیوگرافیکل فلم 1994 میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب لانگ واک ٹو فریڈم سے اخذ کر کے بنائی ہے۔

جس میں ادریس ایلبانیلسن منڈیلا کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ آننت سنگھ اور جیف اسکول کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے ولیم نکولسن نے تحریر کیا ہے جس میں ادر یس البا کیساتھ نومی ہیرس(ونی منڈیلا)، ٹونی گروج، ریاد موسی اور جیمی بارٹلٹ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

منڈیلا کی غیر معمولی زندگی کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی انکے بچپن سے لیکر افریقی ملک کے جمہوری صدر منتخب ہوکر عہدے کا حلف اٹھانے تک اور بعد ازاں پیش آنے والی مشکلات تک گھومتی نظر آئیگی۔ منڈیلا کی زندگی کے اوراق کو کھنگالتی یہ سوانحی فلم اگلے سال 3 جنوری کوبڑے پردے کی زینت بنے گی۔