نیلسن منڈیلا کی زندگی پر بننے والی فلم کا پریمئیر

Nelson Mandela

Nelson Mandela

نیویارک (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی زندگی پر بننے والی ہالی وڈ کی نئی فلم ”منڈیلا لانگ واک ٹو فریڈم” کا پریمئر ہوا.

پریمیئر کے موقع پر راک بینڈ یوٹو اور گلوکار بونو بھی موجود تھے۔ فلم کی کہانی انیس سو چورانوے میں شائع ہونے والی نیلسن منڈیلا کی کتاب ”لانگ واک ٹو فریڈم” سے ماخوذ ہے۔

اداکار Idris Elba نیلسن منڈیلا کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم میں نیلسن منڈیلا کے بچپن سے لے کر ان کے صدر بننے تک کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ Justin Chadwick کی ہدایت میں بننے والی یہ فلم انتیس نومبر کو ریلیز ہو گی۔