جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے رہنما اور سابق صدرنیلسن منڈیلا طویل علاج کے بعد ھسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ نیلسن منڈیلا جوہانسبرگ کے ھسپتال میں طویل عرصہ زیر علاج رہنے کے بعد گھر واپس آگئے۔
نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اپنی زندگی کے تیس سال جیل میں گزارنے کی وجہ سے منڈیلا پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہو گئے۔ 95 سالہ نیلسن منڈیلا کو اس سال 8 جون کو جوہانسبرگ کے ھسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔