لندن (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق صدر اور سیاہ فاموں کے حقوق کے لئے لڑنے والے نیلسن منڈیلا کی زندگی پر بننے والی فلم منڈیلا لانگ واک ٹو فریڈم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں برطانوی اداکار ادریس ایلبا نے منڈیلا اور نومی ہیریس نے انکی سابق اہلیہ ونی کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم منڈیلا کے بچپن سے انکے پہلے منتخب صدر بننے تک کے حالات کا احاطہ کرتی ہے۔فلم میں انکے خلاف چلنے والی مقدمے کی کارروائی اور حکمرانوں کی سیاہ فاموں کے خلاف سازشیں بھی بے نقاب کی گئی ہیں، فلم اس برس انتیس نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔