نیلسن منڈیلا کی اہلیہ کی زندگی پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

Nelson Mandela

Nelson Mandela

جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جوہانسبرگ جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ ونی منڈیلا کی زندگی پر بننے والی فلم ”ونی منڈیلا” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر ہڈسن نے ونی منڈیلا کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم میں ونی کی زندگی کی جدوجہد کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

یہ اکیلی خاتون کی جدوجہد ہے جو اپنے شوہر کی عمر قید کے دوران اس کے مشن کو لے کر چلتی ہے اور اپنی قوم کی آزادی کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔ اداکار ٹیرنس ہاورڈ نے نیلسن منڈیلا کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم اگلے ماہ کی چھ تاریخ کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔