پشاور (جیوڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آرمی پبلک اسکول کے زخمی احمد نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، ملالہ نے اپنے پیغام میں تمام زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ پیغامات دیئے اور کہا کہ زخمی اور شہید بچے قوم کے ہیرو ہیں۔
عالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہونے والے احمد نواز کو ٹیلی فون کیا اور ہسپتال میں زیرِ علاج احمد نواز کی خیریت دریافت کی، ٹیلی فون پر ملالہ یوسف زئی کے والد ضیاء الدین نے بھی احمد نواز اور انکے والد محمد نواز سے بات کی اور انہیں یقین دلایا کہ جب بھی احمد نواز لندن علاج کے لیے آیا تو ہماری فیملی برمھنگم ایئر پورٹ پر زخمی احمد نواز کا بھر پور استقبال کرین گے اور انہیں ہر قسم کی مکمل سپوٹ بھی دے جائے گی۔
اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تمام زخمی اور شہید بچے قوم کے ہیرو ہیں، جنھوں نے علم کی شمع کے لیے تاریخی قربانی دی، ملالہ نے مزید کہا کہ ہم زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالی سے دعا گو ہیں۔ ملالہ یوسف زئی کے ٹیلی فون پر زخمی احمد نواز کے والد محمد نواز نے ملالہ اور انکے والد کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ وزیراِعظم نواز شریف نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِ علاج احمد نواز کے بیرون ملک علاج کے لیے 3 کرور 60 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے، زخمی احمد نواز کے بھائی حارث نواز آرمی پبلک سکول میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ احمد نواز زخمی ہوا تھا جو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرِعلاج ہے۔ یاد رہے 16 دسمبر تاریخ کا سیاہ دن تھا ، جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا،حملہ میں 133 بچے سمیت