آکلینڈ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لوئس سسٹم کے تحت 58 رنز سے شکست دیدی۔ کیویز کو پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہو گئی۔
نیلسن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹ پر 285 رنز اسکور کیے۔ مارٹن گپٹل 81 اور روز ٹیلر 49 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
میچ کے دوران ہونیوالی بارش کی آنکھ مچولی کے باعث مہمان کیربینز کو چونتیس اوورز میں 193 رنز کا ہدف ملا۔
ویسٹ انڈین ٹیم مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔ سائمنز اور ڈیوائن براوو نے 43، 43 رنز اسکور کیے۔ پانچ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آٹھ جنوری کو ہملٹن میں ہو گا۔