نیپال (جیوڈیسک) پچیس اپریل کو نیپال میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت ملک کے کئی علاقوں میں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔
اب تک سات ہزار چار سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت اور دس ہزار کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے متاثرہ علاقوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، اس وقت دنیا بھر سے چارہزار سے زائد امدادی کارکن متاثرین کی مدد کے لیے نیپال میں موجود ہیں۔
نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں جاری امدادی کارروائیوں کو مربوط بنانے اور اس سے متعلقہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔جبکہ دوسری جانب ہزاروں متاثرین ابھی تک حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔