کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں ہمالیہ پہاڑوں پر برفانی طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد بتیس ہوگئی جبکہ سو سے زائد کوہ پیما لاپتہ ہیں۔ خلیج بنگال سے اٹھنے والے سمندری طوفان ہد ہد نےوسطی نیپال میں بھی تباہی پھیلا دی۔
جہاں ہمالیہ کے علاقے میں برفانی طوفان سے بتیس افراد ہلاک ہوگئے۔ ان میں غیرملکی کوہ پیما بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق برفانی طوفان کے بعد سو سے زائد افراد سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔