کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 156 تک پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے 34 نعشیں ملبے سے نکال کر دیگر نعشوں کی تلاش کا کام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ دیگر لاشیں ملبے کے پہاڑ سے نکالنا انتہائی دشوار کام ہے۔ ہفتے کو نیپال کے ضلع سدھنویلوکی میں پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجہ میں 150 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔
ریسکیو ٹیم نے متعدد افراد کو بچا لیا تاہم حکام نے حادثے میں 156 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔ مقامی آفیسر دیپ راج نے بتایا کہ بھاری مشینری استعمال کرنے کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ تھا اس لئے نعشوں کی تلاش کا مزید کام ترک کر دیا گیا۔