کھٹمنڈو (جیوڈیسک) شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے دو گاؤں شدید متاثر ہوئے۔
نیپال کی وزارت دفاع حکام کے مطابق مٹی کے تودے گرنے کے باعث بیشتر گھر زمین بوس ہو گئے ہیں۔ ملبے کے نیچے سے تیس افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع نے ہلاکتیں بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ حادثہ مشہور سیاحتی مقام انا پورنا سرکٹ کے قریب ہوا جہاں سالانہ ایک لاکھ سے زائد سیاح آتے ہیں۔