نیپال میں مون سون بارشوں سے سیلاب، 60 افراد ہلاک

Nepal

Nepal

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) مون سون کی بارشوں نے بھارت کے بعد نیپال کا رخ کر لیا ہے، جہاں سیلاب کے باعث اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں مون سون کی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچا ئی ہے اور نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

6 ہزار سے زائد گھر تباہ ہو گئے ہیں، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 60 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1 ہزار 8 سو افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارت میں بارش کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے تقریبا ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔