نیپال (جیوڈیسک) نیپال میں دہولا گری پہاڑی سر کرنے کی کوشش میں تین کوہ پیما لا پتہ ہو گئے ہیں۔کٹھمنڈو نیپال کے سیاحتی مرکز کے مطابق 67 سالہ ایک جاپانی خاتون ،50سالہ ہسپانوی شہری اور ان کے نیپالی گائیڈ کے ساتھ اس پہاڑی کے چوتھے بیس کیمپ کے بعد سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
یہ لوگ21کوہ پیمائوں کی ایک ٹیم کا حصہ ہیں۔ حکام نے مزید بتایا کہ ٹیم کی واپسی پر ہی مزید تفصیلات سامنے آ سکیں گی۔ واضع رہے کہ ہر سال مئی کے مہینے میں کوہ پیمائی کے شوقین افراد دنیا کی اس ساتویں اونچی ترین چوٹی سمیت دیگر چوٹیوں کو سر کرنے کے لیے نیپال کا رخ کرتے ہیں۔