نیپال میں پارلیمنٹ اکھاڑا بن گئی، اپوزیشن کے کرسیوں سے حکومتی ارکان پر حملے

Nepal Parliament

Nepal Parliament

کھٹمنڈو (جیوڈیسک) نیپال کی پارلیمنٹ میں نئے آئین کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے حکومتی ارکان پر کرسیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کھٹمنڈو میں حکومت کی تشکیل، انتخابی نظام، عدلیہ اور وفاق کی ساخت کے از سر نو تعین کے لئے قانون سازی کا عمل جاری تھا کہ اسپیکر نے حکومتی رکن کو اس حوالے سے مسودہ قانون پیش کرنے کی ہدایت کی۔

جس پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد نے ہنگامہ آرائی شروع کردی۔ پہلے انہوں نے پارلیمنٹ کے اسپیکر پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس میں ناکامی پر انہوں نے حکومتی ارکان پر کرسیوں ، مائیکرو فون اور دیگر سامان سے ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں 4 ارکان زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد اپوزیشن جماعت کے اتحاد نے ملک بھر میں عام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب پولیس نے پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔