نیپال : خطرے سے دوچار بنگالی ٹائیگرز کی تعداد بڑھنے لگی

Nepal

Nepal

نیپال(جیوڈیسک) نیپال میں نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار بنگالی ٹائیگرز کی تعداد بڑھنے لگی۔ بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے جنگلات میں اس وقت تین ہزار بنگالی ٹائیگرز موجود ہیں۔

نیپالی ماہرین کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق نیپالی ٹائیگرز کیلئے نیشنل پارک کے قیام شکار پر پابندی اور دیگر حفاظتی اقدامات کے باعث ملک بھر میں نیپالی ٹائیگرز کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ نیپال کے انتیس فیصد رقبے پر جنگلات موجود ہیں جن میں سیکڑوں نیپالی ٹائیگرز موجود ہیں۔