کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حکام نے حادثے میں طیارے میں سوار تمام 23 مسافر وں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیپال میں طیارہ خراب موسم کے باعث جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔ جسے نیپال کا دوسرا بڑافضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کا ٹیک آف کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد جنگل میں اس کا ملبہ ملا۔ہلاک ہونے والوں میں چینی اور کویت کے شہری بھی شامل ہیں۔