کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال کے شمالی پہاڑی سلسلے میں آنے والے شدید برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق حکام نے بتایا ہے کہ امدادی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے رواں ہفتے کے آغاز پر اناپورنا نامی مقام پر شدید طوفان کے نتیجے میں کوہ پیماؤں کی ایک بڑی تعداد وہاں پھنس گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ 78 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیموں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔