کٹھمنڈو (جیوڈیسک) نیپال کی پارلیمنٹ آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی۔ نیپالی کانگریس پارٹی کے صدر سوشیل کوئرالہ کے وزیر اعظم بننے کا امکان ہے۔
نیپالی کانگریس پارٹی کے صدر سشیل کمار کوئرالہ کی جماعت پارلیمنٹ کی سب سے بڑی پارٹی ہے جس نے 194 نشستیں حاصل کی تھیں اور انہیں 601 کے ایوان میں 175 نشستیں جیتنے والی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کی بھی حمایت حاصل ہے۔
وزیر اعطم بننے کے لئے سادہ اکثریت کی ضروت ہے۔ 19 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں کوئی سیاسی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی اور دونوں بڑی پارٹیوں نے اتحادی حکومت بنانے پر اتفاق کیا تھا۔