اسلام آباد (جیوڈیسک) حب پاور کمپنی اور چائنہ پاور انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی کے اشتراک سے بنے والی چائنہ حب پاور کمپنی کوئلے سے 660 میگاواٹ کے دو یونٹس گڈانی ڈسٹرک لسبیلہ میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
1320 میگاواٹ کے اس منصوبے کی منظوری اب نیپرا نے بھی دے دی ہے ۔ اس کے علاوہ بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے کمپنی 500 کے وی اے کی ڈبل سرکٹ لائنز بھی بچھائے گی۔
ماہرین کے مطابق ملک بھر میں بجلی پیدا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر بہت تیزی سے کام جاری ہے جس سے لگتا یہی ہے کہ 2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکومتی دعوی درست ثابت ہو گا۔