کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 64 پیسے سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
نیپرا نے اسلام آباد میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کے دوران نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی ایک روپے 64 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی۔ کے الیکٹرک کی طرف سے درخواست میں بتایا گیا تھا کہ نومبر کے مہینے میں فی یونٹ بجلی پر فیول لاگت کم ہونے کے ساتھ خریدی جانیوالی بجلی بھی سستی پڑی جس سے مجموعی طور پر 2ارب روپے خرچ کم آیا۔
نیپرا نے درخواست کی سماعت کے بعد بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔کراچی کے صارفین کو یہ ریلیف کب ملے گا، نیپرا آئندی چند روز میں نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔