اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے کے الیکٹرک سے کراچی میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
نیشنل الیكٹرك پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے كراچی، حیدرآباد اور پشاور میں بجلی كی بار بار بندش كا نوٹس لیتے ہوئے تینوں تقسیم كار كمپنیوں كو صارفین كو بلاتعطل بجلی كی فراہمی كی ہدایت كر دی۔
ترجمان نیپرا كے مطابق نیپرا نے كے الیكٹرك، حیسكو اور پیسكو كو ہدایت كی ہے كہ وہ فوری طور پر صورتحال میں بہتری كے لئے اقدام اٹھائیں، اتھارٹی نے اس حوالے سے تینوں كمپنیوں كو ان واقعات كی وجوہات كے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع كرانے كی بھی ہدایت كر دی ہے۔