عوام کو بجٹ پیش ہونے سے چند گھنٹے قبل نیپرا نے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگا دیا۔ نیپرا نے بجلی چہتر پیسے فی یونٹ مہنگا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی چہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔
نیپرا حکام کے مطابق اپریل میں فیول لاگت بڑھنے کے باعث بجلی مہنگی کی گئی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے اضافی وصولی نومبر کے بلوں میں کریں گے۔ جس کے تحت ساڑھے پانچ ارب روپے کے محصولات حاصل ہوں گے۔