کراچی (جیوڈیسک) کے الیکٹرک نومبر کے لیے سستی کی جانے والی بجلی کا ریلیف کراچی کے صارفین کے مارچ کے بلوں میں ایڈجسٹ کرے۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 73 پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نیپرا حکام کے مطابق ریگیو لیٹری اتھارٹی نے ایندھن کی لاگت میں کمی کو دیکھتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست پر جنوری کے پہلے ہفتے میں سماعت کی تھی جس پر بجلی سستی کرنے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کو ہدایت کی گئی ہے صارفین کو فی یونٹ ایک روپے 73پیسےکا یہ ریلیف مارچ کے بلوں میں ایڈ جسٹ کیاجائے ،حکام کے مطابق ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھر اس ریلیف سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔