کراچی (جیوڈیسک) نیپرا نے کراچی کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی دو روپے سے چار روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ تک مہنگی کر دی۔
حکام کے مطابق فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے دباؤ پر بجلی پر سبسڈی کم ہونے کے باعث کیا گیا۔ وزارت پانی و بجلی نے گھریلو صارفین کیلئے تمام سلیبز کا فائدہ بھی ختم کر دیا ہے۔
ماہانہ دو سو ایک سے تین سو یونٹس تک بجلی دو روپے نو پیسے فی یونٹ، تین سو تا سات سو یونٹس پر تین روپے سڑسٹھ پیسے فی یونٹ جبکہ سات سو سے زائد کیلئے بجلی دو روپے نو پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ پیک آورز میں بجلی چار روپے اور آف پیک آورز میں چار روپے اٹھائیس پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔