اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد کیا گیا ہے اور اس کی وصولی عوام سے آئندہ ماہ کی جائے گی۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ ملک کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔