کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے عوام کیلئے خوشخبری، نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
کراچی میں لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی 14 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی کے الیکٹرک کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے اضافہ کی درخواست پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 8 پیسے فی یونٹ کمی بنتی ہے۔
نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی ورکنگ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔