نیپرا میں بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگا کرنیکی درخواست دائر

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے نیپرامیں درخواست دائر کر دی، سماعت 16 جنوری کوہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر میں کوئلے سے بجلی پیدا کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبر کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز پیشتر ہی نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا تھا۔