نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 32 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی عوامی سماعت کی جس میں بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کراچی کے سوا ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔