نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

NEPRA

NEPRA

اسلام آباد (جیوڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ننھی سی اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ہے۔

نیپرا کے مطابق بجلی کے ٹیرف میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، ٹیرف میں یہ کمی جون کے مہینے کیلئے ہے، جس کا اطلاق لائف لائن اور کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی صارفین پر نہیں ہوگا، قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو اگست کے بلوں میں دیا جائے گا۔