اسلام آباد (جیوڈیسک) نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، صارفین سے نومبر کے بلوں میں 32 پیسے فی یونٹ اضافی لیے جائیں گے۔ نیپرا نوٹی فکیشن میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ستمبر کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والا اضافہ نومبر کے بجلی بلوں میں وصول کر لیں۔
نومبر کے بلوں میں عوام سے 32 پیسے فی یونٹ اضافی لیے جائیں گے۔ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹر ک سپلائی کمپنی، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہو گا۔