کراچی : نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ گورنگی مہم کا دوسرا روز شاہ فیصل زون میں شاہراہوں اور کچرا کنڈیوں سے سینکڑوں ٹن کچرا ،مٹی اور ملبے کے ڈھیروں کو اُٹھا کر ٹھکانے لگا دیا گیا ،خصوصی صفائی مہم کے دوران شاہ فیصل کالونی کے چورنگیوں اور چوراہوں کے اطراف صفائی وستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا گیا اور چورنگیوں کو سرسبز بنانے کے حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے جائزے کے لئے ضلع کورنگی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کورنگی کو صاف ستھرا اور سرسبز بنا نے میں بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیںدورے کے موقع پر صفائی وستھرائی اور سرسبز ماھول کے قیام کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بلدیاتی انتظامات کو بہتر بنا نے کے حوالے سے محکمانہ کار کردگی کو فعال بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ خصوصی صفائی مہم کے ساتھ تجاوزات وال چاکنگ اور شاہراہوں پر آویزاں بوسیدہ بینرز ہٹانے کے حوالے سے بھی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں اس موقع پر میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ خصوصی صفائی مہم کے دوران انشا اللہ جلد ہی ضلع کورنگی میں صحت مند ماحول کا قیام اور بلدیاتی انتظامات کے بہتر کے حوالے سے اثرات ظاہر ہونگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقائی سطح پر سرسبز ماھول کو فروغ دیں۔