اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پیر کو یروشلم کی ایک عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ ان پر رشوت اور فراڈ کے الزامات ہیں، جن سے وہ انکار کرتے ہیں۔ آج عدالت میں ان کی پیشی ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب ملک کے صدر نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں۔
اسرائیل میں 23 مارچ کے انتخابات میں بینجمن نیتن یاہو کی لیکود پارٹی 120 نشستوں کے پارلیمان میں 30 نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری تاہم حکومت قائم کرنے کے لیے یہ تعداد ناکافی ہے۔
بینجمن نیتن یاہوکی کوشش ہے کہ وہ دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر دوبارہ اپنی حکومت قائم کر لیں۔