اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے یمن کے ایرانی حمایت کے حامل حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی وجہ سے سعودی فضائی حدود کو استعمال نہیں کیا۔
نیتان یاہو نے اسرائیل کے چینل 13 ٹیلی ویژن کے لئے انٹرویو میں 11 مارچ کو متوقع دورہ متحدہ عرب امارات کو منسوخ کرنے کی وجہ کا جائزہ لیا۔
انہوں نےحوثیوں کے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو ظہبی جانے کے لئے میں نے اپنے طیارے کے سعودی فضائی حدود سے گزرنے کو ترجیح نہیں دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک ہفتہ قبل سعودی عرب کی فضائی حدود میں مسائل کا سامنا تھا۔
واضح رہے کہ نیتان یاہو نے 11 مارچ کو متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کرنا تھاجسے اردن کی طرف سے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دئیے جانے پر آخری لمحات میں ملتوی کر دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے درمیان عدم مفاہمت کی وجہ سے 10 مارچ کو اردن کے ولی عہد پرنس حسین بن عبداللہ کا متوقع دورہ مسجد اقصیٰ منسوخ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے عمان انتظامیہ نے نیتان یاہو کو دورہ متحدہ عرب امارت کے لئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔