نیتان یاہو کا امریکی حکام سے دو تین دن کا مطالبہ

Netanyahu

Netanyahu

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے غزہ پر حملے بند کرنے کے لئے امریکی انتظامیہ سے دو تین دن کی مہلت مانگی ہے۔

مغربی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی حکام نے نیتان یاہو سے اتوار اور سوموار کے دن غزہ پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیالیکن نیتان یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کو غزہ آپریشن مکمل کرنے کے لئےدو تین دن کی ضرورت ہے۔

خفیہ ذرائع نے مذکورہ معلومات کے باوجود بدھ یا جمعرات تک غزہ پر اسرائیلی حملے بند ہونے کی تصدیق نہیں کی۔

دوسری طرف اسرائیل کے روزنامہ “ولّا نیوز ” کے رپورٹروں میں سے باراک رافید نے بھی سی این این چینل پر اسرائیلی حکام کے حوالے سے مشابہہ معلومات فراہم کی ہیں۔

رافید نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو غزہ آپریشن مکمل کرنے کے لئے 24 سے 48 گھنٹے کی ضرورت ہےاس کے بعد حملے روک دئیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بائڈن انتظامیہ نے اسرائیل کے لئے پیغام میں کہا ہے کہ “آپریشن کی مہلت ختم ہونا شروع ہو گئی ہے”۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن نے کل شام نیتان یاہو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات میں علاقے میں فائر بندی کے قیام کی حمایت کی تھی۔

ملاقات میں بائڈن کہا تھا کہ ہم، بلا استثنا کئے جانے والے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کےحقِ خود حفاظتی کی قطعی حمایت کرتے ہیں۔

بائڈن نے فائر بندی کی حمایت کرنے کا ذکر کیا اور اس کے لئے امریکہ کے، مصر اور اپنے دیگر حمایتیوں کے ساتھ، ڈائیلاگ پر بات چیت کی تھی۔