نیدر لینڈز میں ایمبولینس ڈرون متعارف

Ambulance, Drone

Ambulance, Drone

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) نیدر لینڈز میں انجینئرنگ کے طالبعلموں نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسا ایمبولینس ڈرون متعارف کر ایا ہے جو انسانی جان کو بچانے کیلئے طبی سہولیا ت اور ادویات سمیت منٹوں میں اڑ کر مطلوبہ مقام پر پہنچ جاتا ہے۔

اس ڈرون ایمبو لینس میں چار کلو وزنی سامان اٹھا کر 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے کی صلاحیت مو جود ہے جو ایمر جنسی کال پر اپنے اندر نصب سینسرز اور زمین پر مو جود کنٹرول روم کی ہدایات کی مدد سے منٹوں میں وقت ضائع کیے بغیر ادویات سمیت پہنچ جا تا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ وہ تمام علاقے جہاں انسان کی پہنچ مشکل یا پہنچنے میں کئی گھنٹے درکار ہوں وہاں اس ایمبو لینس ڈرون کے ذریعے منٹوں میں ادویات پہنچائی جا سکتی ہیں۔ اس مقصدکیلئے اس اڑن چھو ا یمبو لینس کی کامیاب آزمائشی پر واز کر لی گئی ہے تاہم مستقبل میں اس کا استعما ل بھی کیا جائے گا۔