لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہالینڈ اور صوبہ پنجاب میں صنعت، زراعت، لائیو اسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں ۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے ہالینڈ کے سفیر marcel de wink سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہالینڈ کے ساتھ باہمی تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔
پنجاب میں زراعت، لائیو اسٹاک اور ڈیری فارمنگ میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دودھ پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، جبکہ لاہور میں جدید سلاٹر ہاوس بھی بنایا گیا ہے۔
ہالینڈ کے سفیر مارسل ڈی وِنک نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کیلیے کیے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں، ہالینڈ اور پاکستان میں تعلقات کے فروغ کیلیے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔