ہالینڈ فٹبال میچ، یوٹریخٹ کی پی ایس وی کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے شکست

Utrecht

Utrecht

ایمسٹرڈیم (جیوڈیسک) ہالینڈ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں یوٹریخٹ نے پی ایس وی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا۔

یوٹریخٹ کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیتے ہوئے پریشر برقرار رکھا۔

انہوں نے کھیل کے دوران وقفے وقفے سے تین گولز اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم میچ کے اختتام سے چند منٹ قبل صرف ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئی جو ان کی جیت کیلئے ناکافی ثابت ہوا، فاتح ٹیم کی جانب سے برت دو گولز سکور کر کے نمایاں رہے۔