ہالینڈ (جیوڈیسک)ایمسٹردیم ہالینڈ کی ایک عدالت نے القاعدہ کے مشتبہ شدت پسند پاکستانی نژاد صابر خان کوامریکا کے حوالے کرنے سے روک دیا ہے۔عدالت نے کہاہے کہ پاکستانی نژادہالینڈ کے شہری 26برس کے صابر خان کو اس وقت تک امریکا کے حوالے نہیں کیاجائے جب تک امریکی حکومت کی جانب سے یہ گارنٹی نہیں دی جاتی کہ ذہنی دباو کے مرض میں مبتلا صابر خان کو علاج کی وہی سہولت فراہم نہیں کی جاتی جو اسے ہالینڈ میں میسر ہے۔
صابر خان مبینہ طور پر امریکا کو افغان صوبے کنڑ میں امریکی فوجی اڈے پر خودکش حملے سمیت مختلف حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں مطلوب ہے ۔اس پر 5الزامات میں نیویارک کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ صابر کو 23ستمبر 2010کو کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ اپریل 2011میں اسے ہالینڈ کے حوالے کر دیا گیاتھا۔