اسلام آباد (جیوڈیسک) نیدر لینڈ کی ملکہ میگزیما آج تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔ نیدر لینڈ کے شاہی خاندان کے کسی فرد کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق9 فروری سے 11 فروری تک تین روزہ دورے کے دوران ملکہ نیدرلینڈ کی صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
نیدرلینڈ کی ملکہ ترقی میں معاونت سے متعلق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ بھی ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دورہ ڈیوس کے موقع پر بھی ملکہ میگزیما سے ملاقات کی تھی۔